اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے بدھ کو صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ کے نیو کیمپس میں ہونے والی اس ملاقات میں رمضان کے آخری …
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سے اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے بدھ کو صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ کے نیو کیمپس میں ہونے والی اس ملاقات میں رمضان کے آخری عشرے کے دوران فیصل مسجد میں قیام اللیل یعنی محافل شبینہ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس موقع پر مذہبی تعلیم اور معاشرے میں امن و استحکام میں جامعات کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر مذہبی امور نے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اسلام کے پیغام امن کے فروغ کےلئے بہترین اور تعمیری کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔








