وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گنے پر نہیں بلکہ چینی پر سبسڈی دے رہی ہے ،وفاق صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے گنے پر کوئی سبسڈی نہیں دے رہی ہے یہ الزام غلط اور بے بنیاد ہے، گنے کے کاشتکاروں کے مسائل پراونشل شوگر کین ایکٹ کے تحت نمٹائے جائیں، …

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گنے پر نہیں بلکہ چینی پر سبسڈی دے رہی ہے ،وفاق صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے گنے پر کوئی سبسڈی نہیں دے رہی ہے یہ الزام غلط اور بے بنیاد ہے، گنے کے کاشتکاروں کے مسائل پراونشل شوگر کین ایکٹ کے تحت نمٹائے جائیں، ملک میں گنے کی طلب 53 لاکھ ٹن جبکہ پیداوار 75 لاکھ ٹن ہے، تمام صوبائی حکومتیں گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ قیمت کی ادائیگی یقینی بنائیں، وفاقی حکومت چینی کی برآمد پر سو فیصد سبسڈی دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی شوگر ملز کی مکمل لسٹ موجود نہیں ہے جو کہ مقررہ قیمت 180 روپے فی من کے حساب سے گنا نہیں خرید رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گنے کے کاشتکاروں کے حالیہ مسائل کے حوالے سے تمام وزراءاعلیٰ سے یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

Leave a Reply