وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی فرانسیسی سفیر مارک بیئرٹی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر قابو پانے میں رہنمائی کے سلسلہ میں فرانس کا فعال کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیئرٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ان سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر قابو پانے میں رہنمائی کے سلسلہ میں فرانس کا فعال کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیئرٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فرانس نے سی او پی 21 کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے پاکستان میںموسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے سلسلہ میں پاکستان میں فرانس کی سابق سفیر مارٹین ڈورینس کی طرف سے کئے گئے اشتراک کا رکو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون امریکہ کے موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی معاہدہ سے نکلنے کے بعد پیدا ہونے والا خلاءپر کر رہے ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ میں نجی شعبہ اور کارروباری برادری کو شامل کرنے کےلئے اعلیٰ سطحی کانفرنس منعقد کی۔ پاکستان بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام میں صوبوں اور نجی شعبہ کو شامل کرنے کےلئے موسمیاتی تبدیلی کی کونسل اور اتھارٹی قائم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں