وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کا ساری زندگی مقابلہ نہیں کر سکتے، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے، عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد کو خوش آئند ہے ،سینٹ کے انتخابات اور عام انتخابات 2018ءمیں مقررہ وقت پر ہوں …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کا ساری زندگی مقابلہ نہیں کر سکتے، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے، عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد کو خوش آئند ہے ،سینٹ کے انتخابات اور عام انتخابات 2018ءمیں مقررہ وقت پر ہوں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے سے زیادہ بہتر طریقہ سے سیاست کر رہے ہیں اور وہ عوام انتہائی مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے بچوں کو بھی ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نواز شریف نے پوری زندگی ملکی ترقی کیلئے جدوجہد کی جبکہ عمران خان کی جدوجہد لندن اور کیلیفورنیا تک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کی ترقی کیلئے جوکام کرے گا وہ اس کی مخالفت کریں گے ، عمران خان نے صوبہ کے پی کے میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جس سے کے پی کے، کے عوام ان سے مایوس ہیں۔

Leave a Reply