اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی پہلی ورچوئل میٹنگ کے دوران پاکستان کے ثقافتی شعبہ پر کوویڈ۔19 بحران کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔ جمعرات کو یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم …
وفاقی وزیر شفقت محمود نے پیرس میں یونیسکو کی ورچوئل میٹنگ کے دوران پاکستان کے ثقافتی شعبہ پر کوویڈ۔19 کے اثرات کم کرنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی پہلی ورچوئل میٹنگ کے دوران پاکستان کے ثقافتی شعبہ پر کوویڈ۔19 بحران کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔ جمعرات کو یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے زیر اہتمام یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا جس میں دنیا بھر سے 110 سے زائد مملک کے وزراء ثقافت نے شرکت کی۔ اجلاس میں ثقافتی شعبہ پر کوویڈ۔19 بحران سے پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت محمود نے اجلاس کے شرکاء کو ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حکمت عملی اور ترجیحی شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ٹھوس اور قابل فخر ثقافتی ورثہ، تخلیقی صنعتوں، ایس ایم ای، عجائب گھروں، پرفارمنگ آرٹس پر کوویڈ۔19 کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کا خاکہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے یونیسکو کے زیراہتمام قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح کی حکمت عملیوں کے اجراء کی تجویز پیش کی تاکہ کوویڈ۔19 کے ثقافت کے شعبوں خصوصاً کمزور اور ترقی پذیر ممالک پر پائے جانے والے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثرہ ثقافتی ماحولیاتی نظام کی بحالی، فنکاروں اور ثقافتی پیشہ ور افراد کیلئے مختص بجٹ میں اضافہ کی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے محنت کشوں اور ان کے کاروبار کی حفاظت کیلئے سخت اور جامع سیفٹی پروٹوکول نافذ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ کچھ منتخب کاروبار اور صنعتوں کو کھولنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی ہے جو کوویڈ۔19 کے باعث بری طرح متاثرہ ثقافتی شعبہ کی بحالی میں یقینی طور پر مددگار ثابت ہو گی۔








