اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2017ءمیں صحت کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ ہم پرعزم ہیں کہ سال 2018ءمیں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے‘ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت ہیپاٹائیٹس کے خاتمے …
وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2017ءمیں صحت کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ ہم پرعزم ہیں کہ سال 2018ءمیں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے‘ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت ہیپاٹائیٹس کے خاتمے اور آبادی کے حوالے سے پالیسیاں مرتب کی گئیں جن پر بہتر طریقے سے کام جاری ہے جس کے مثبت نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک روڈ میپ مرتب کیا ہے تاکہ ان چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو صحت کے حوالے سے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کا قومی سطح پہ اہم و بنیادی کام ریگولیشن اور کوآرڈینیشن ہے لیکن کچھ ورٹیکل پروگرامز بھی ہیں جن میں ہماری کاوشوں کی بدولت بہت بہتری آئی ہے۔








