اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)سوڈان کے شہر خرطوم میں منعقدہ 65 ویں علاقائی کانفرنس میں الیکشن کے بعد وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی بورڈ گاوِی بور ڈ کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی بورڈ کا ممبر منتخب ہونا ملک کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)سوڈان کے شہر خرطوم میں منعقدہ 65 ویں علاقائی کانفرنس میں الیکشن کے بعد وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عالمی بورڈ گاوِی بور ڈ کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی بورڈ کا ممبر منتخب ہونا ملک کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ صحت عامہ کے حوالے سے پاکستان کے کردار کا اعلی سطح پر اعتراف ہے ۔ گاوِی بورڈ عالمی سطح پر حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے پالیسی سازی کا اعلی ترین فورم ہے۔ اس بورڈ میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا انتخاب ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اس انتخاب سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہو گا اور موثر طرےقے سے صحت عامہ کے حوالے سے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر سکے گا۔ مزید برآن پاکستان کو گاوِی کی قیمتوں کا تعین اور مارکیٹنگ کمےٹی کا بھی ممبر منتخب کیا گیا ہے۔








