وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کراچی کے کورنٹائن ہسپتال اور ائیرپورٹ میٹرنٹی ڈسپنسری کا دورہ

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کراچی کے کورنٹائن ہسپتال اور ائیرپورٹ میٹرنٹی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ ڈسپنسری کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے منگل کو سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کراچی کے کورنٹائن ہسپتال اور ائیرپورٹ میٹرنٹی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ ڈسپنسری کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ صحت کی سہولیات عوام کو میسر ہوں۔ وزیر صحت نے ہدایت کہ بیماری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لئے بین الاقوامی صحت ریگولیشن کے تحت وبائی امراض کی روک تھام کے لے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاو کو روکنے کے لے مربوط حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ عامر محمود کیانی کورنٹائن ہسپتال اور ڈسپنسری کے سٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہم صحت کا بجٹ بڑھائیں گے۔ ماضی میں صحت کے شعبے پر خرچ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لئے صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔