وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت کلین گرین پاکستان اور غیر متعدی امراض سے بچائو کے لیے آگاہی مہم واک /ہائیکنگ

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں مارگلہ ٹریل تھری پر کلین گرین پاکستان اور غیر متعدی امراض سے بچائو کے لیے آگاہی مہم واک /ہائیکنگ کا انعقاد ہوا ، آگاہی مہم میں وزارت صحت کے افسران ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائند وں نے شرکت کی۔وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ متعدی امراض کی …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں مارگلہ ٹریل تھری پر کلین گرین پاکستان اور غیر متعدی امراض سے بچائو کے لیے آگاہی مہم واک /ہائیکنگ کا انعقاد ہوا ، آگاہی مہم میں وزارت صحت کے افسران ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائند وں نے شرکت کی۔وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے لیے پر عزم ہیں ۔صحت مند سر گرمیوں سے عوام میں ماحولیاتی تحفظ اور غیر متعدی امراض کیخلاف آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی غیر متعدی امراض دنیا بھر میں زیادہ اموات کا باعث ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق جسمانی سرگرمی میں جسمانی طور پر فعال نہ ہونا بھی 27فیصد افرادمیںذیابیطس اور 30فیصد افراد میں دل کے امراض کا باعث بنتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے اسلام آباد میں 2رول ہیلتھ سنٹرز اور 9نئے بنیادی ہیلتھ سنٹر بنارہے ہیں ،اسلام آباد کے تما م ریجنل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی ہیلتھ یونٹس کو ابھی اپ گریڈ کر رہے ہیں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں اس وقت 2ہزاربیڈز کی گنجائش ہے۔ آنے والے سالوں میں اس تعداد کو 4ہزار تک بڑھا یا جائے گا ۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی نسل ہماری قوم کا سرمایہ ھے اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنی نسل کو سر سبز اور صاف ستھرا ماحول فراہم کریں ،شجرکاری صدقہ جاریہ ہے اور یہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم صفائی اور شجرکاری کو اپنے زندگی کا معمول بنائے اور نئی نسلوں کو بھی اس سے ہمکنار کریں۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہناتھا کہ پاکستان ٹی بی کے خلاف جدوجہد میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔ 2030 تک ٹی بی کی بیماری کے مکمل خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 5 لاکھ افراد ٹی بی کا شکار ہوتے ہیں ایک لاکھ 40 ہزار ایسے مریض ہیں جن میں ٹی بی کی تشخیص نہیں ہوتی اور وہ ٹی بی کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔اسلام آباد کو ٹی بی فری بنانا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد میں ہم نے ایک ماڈل سینٹر قائم کیا ہے جس میں ٹی بی کی سکرینگ ،ٹیسٹ اور علاج فری ہے ۔ اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں جا کر گھر گھر میں ہماری ٹیمیں مفت ٹیسٹ کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply