وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی ورلڈ بنک کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبہ بالخصوص غذائی کمی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ اس کے بغیر ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبہ بالخصوص غذائی کمی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ اس کے بغیر ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمر 30 سال تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی حاصل جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غذائی کمی پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور غذائی کمی کی وجہ سے پاکستان کا ہر سال 3 فیصد جی ڈی پی ضائع ہو رہا ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے پاپولیشن اور غذائی کمی کے حوالہ سے دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات کی پیشکش کی۔