وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ایم 9 موٹروے حادثہ کا سخت نوٹس، زائد المعیاد ٹائروں والی گاڑیوں پر پابندی کا حکم

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایم 9 موٹروے پر ہونے والے المناک حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی موٹرویز سے فوری تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے موٹروے پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے ہیں کہ موٹروے پر داخل ہونے …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایم 9 موٹروے پر ہونے والے المناک حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی موٹرویز سے فوری تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے موٹروے پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے ہیں کہ موٹروے پر داخل ہونے والی ہر گاڑی بالخصوص کمرشل گاڑیوں کے ٹائروں کے معیار کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زائد المعیاد ٹائروں والی کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔نجی اور کمرشل دونوں اقسام کی گاڑیوں کا طے شدہ معیار ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔عبدالعلیم خان نے ایم 9 موٹروے پر ہونے والے حادثے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی زندگی قیمتی ہے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا۔