اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں سمارٹ گورننس کے اصولوں پر عمل …
وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں سمارٹ گورننس کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لوگوں کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کیلئے ممکنہ ویب پورٹل متعارف کرانے کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت امور کشمیر، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل اور جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا علاقہ دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے اور اس علاقہ سے عوام کے بنیادی مسائل سے آگاہی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور بھی ناگزیر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل سے ایک طرف حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے تو دوسری جانب اس سے عوام میں اپنے مسائل خود حل کرنے اور اس ضمن میںاپنی ترجیحات کو واضح کرنے میں بھی مدد ملے گی۔








