اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر علی زیدی سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شپنگ سیکٹر میں ایران پاکستان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان وزیرِ اعظم کے دودے کے دوران جو معاہدے طے پائے ان پر کام کا جائزہ لیا گیا. ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر بھی …
وفاقی وزیر علی زیدی سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات، شپنگ سیکٹر میں ایران پاکستان تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر علی زیدی سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شپنگ سیکٹر میں ایران پاکستان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان وزیرِ اعظم کے دودے کے دوران جو معاہدے طے پائے ان پر کام کا جائزہ لیا گیا. ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر بھی اتفاق لیا گیا جبکہ بارڈر کے قریب امن و امان کی بہتر صورتحال یقینی بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سمگلنگ کی روک تھام اور قانونی طریقے سے تجارتی اشیاءکی آمدورفت پر زوردیا گیا۔ زائرین کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں علی زیدی نے ایران میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آخر میں شرکاءنے محمد میرمحمدی کیلئے دعائے مغفرت کی۔







