اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مواقع موجود ہیں۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے تاجروں کے وفد کے ہمراہ جمعرات کو وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم کی تاجروں کے وفد کے ہمراہ ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مواقع موجود ہیں۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے تاجروں کے وفد کے ہمراہ جمعرات کو وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے انہیں بتایا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے اچھا منافع حاصل کیا جا سکتا ہے، حکومت کاروباری برادری کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ توانائی کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مالی نظم و ضبط بھی لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔








