وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تین دیہات ڈھوک ریکا، ڈھوک چٹھہ اور ڈھوک پڑھ میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے یونین کونسل رنیال کے تین دیہات ڈھوک ریکا، ڈھوک چٹھہ اور ڈھوک پڑھ میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا اور کہا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، این اے 63 کو تعمیرو ترقی کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔ اس موقع پر ایک جلسہ …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے یونین کونسل رنیال کے تین دیہات ڈھوک ریکا، ڈھوک چٹھہ اور ڈھوک پڑھ میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا اور کہا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، این اے 63 کو تعمیرو ترقی کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔ اس موقع پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس سے ایم این اے منصور خان اورایم پی اے عمار صدیق نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیرنے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے اورعلاقے کی پسماندگی کو خوشحالی میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ عوامکو حقوق اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور گیس کی فراہمی کے یہ منصوبے اسی سلسلہ کی کڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 63 میرا گھر ہے اس حلقہ کو تعمیرو ترقی کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائیں گے، ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ بھی پورا کریںگے۔