اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے متحدہ عرب امارات کو مریخ پر اپنا پہلا مشن روانہ کرنے کے تاریخی کارنامے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور اس کے نتیجے میں دور اندیش قیادت کے تحت خلائی ریسرچ پروگرام میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ …
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی متحدہ عرب امارات کو مریخ پرپہلا مشن روانہ کرنے کے تاریخی کارنامے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے متحدہ عرب امارات کو مریخ پر اپنا پہلا مشن روانہ کرنے کے تاریخی کارنامے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور اس کے نتیجے میں دور اندیش قیادت کے تحت خلائی ریسرچ پروگرام میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے مریخ مشن کی کامیابی پر متحدہ عرب امارات کے نوجوان سائنسدانوں اور وزیر سائنس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام یو اے ای کی اس کامیابی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔








