وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے سرگودھا بار کے وفد کی ملاقات، سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سرگودھا بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں وکلاء کو درپیش مسائل اور بار کی سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سرگودھا بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں وکلاء کو درپیش مسائل اور بار کی سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وفد کی قیادت سرگودھا بار کے صدر اور سیکرٹری نے کی۔ ملاقات میں لیڈیز بار روم اور بار لائبریری کی تزئین و آرائش سمیت مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور زیر غور آئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے بار کے لیے مکمل تعاون اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان مضبوط رابطہ نظام انصاف کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے جبکہ وکلاء کو معیاری سہولیات کی فراہمی سے عدالتی نظام مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔