اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بدھ کو دیپالپور بار ایسوسی ایشن، کبیر والا بار ایسوسی ایشن اور وزیر آباد بار ایسوسی ایشن کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران بار ایسوسی ایشنز کو درپیش انتظامی و فلاحی مسائل، وکلاء کو دستیاب سہولتوں اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ …
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بدھ کو دیپالپور بار ایسوسی ایشن، کبیر والا بار ایسوسی ایشن اور وزیر آباد بار ایسوسی ایشن کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران بار ایسوسی ایشنز کو درپیش انتظامی و فلاحی مسائل، وکلاء کو دستیاب سہولتوں اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفود نے اپنی اپنی بار کی عمارتوں، بنیادی سہولتوں اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور سے وفاقی وزیر قانون کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وکلاء کی فلاح و بہبود کو حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران کبیر والا بار ایسوسی ایشن کے لیے ترقیاتی کاموں کی غرض سے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی گئی جسے بار کے انفراسٹرکچر اور وکلاء کے لیے سہولتوں کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل کے حل اور وکلاء کی پیشہ ورانہ سہولتوں میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ نظام انصاف کو مزید موثر اور مضبوط بنایا جا سکے۔








