اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو منظور کرلیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم (کل) بدھ کو قمر جاوید …
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا، شیخ رشید، شہزاد اکبر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو منظور کرلیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم (کل) بدھ کو قمر جاوید باجوہ کا کیس لڑیں ،وزیر قانون کی حییثیت سے عمران خان اور اس کابینہ کے لیے انہوں نے بڑی خدمات دی ہیں۔انہوں نے اپنی خدمات کو پس پشت ڈال کر اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو دیا تاکہ وہ انورمنصور کے ساتھ مل کر کیس لڑیں ، وزیراعظم نے استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔اس موقع پر شہزاد اکبر نے کہا کہ انھوں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ اس لیے دیا ہے کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ، وہ حکومت کا موقف واضح کرنے کے اٹارنی جنرل کی معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب معاونت پوری ہوجاتی ہے تو وزیراعظم کی منظوری سے واپس کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔








