وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی): وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزارت قانون و انصاف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت آمد پر وفاقی وزیر قانون نے سعودی سفیر کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا مذہبی اور دیرینہ رشتہ ہے،سعودی عرب ہمارے دل کے بہت قریب ہے، ہمارے بہت سے مشترکہ دوست ہیں لیکن سعودی عرب پاکستان کا حقیقی دوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت ترقی پسند، دوراندیش اور کاروبار سوچ رکھنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل کے بہت قریب ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے اور ہمارے تعلقات دیرینہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے سعودی سفیر کا وزارت تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔