وفاقی وزیر قانون و انصاف سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقات، وکلاء کی فلاح و بہبود، بار اداروں کی مضبوطی بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل اور بھیرہ کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، بار اداروں کی مضبوطی اور قانونی برادری کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے حکومت کی جانب سے وکلاء کے لیے اٹھائے جانے …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل اور بھیرہ کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، بار اداروں کی مضبوطی اور قانونی برادری کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفود نے حکومت کی جانب سے وکلاء کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہی حاصل کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔وفود نے حکومت کے تعاون اور وکلاء کے ساتھ مسلسل رابطے کو سراہا۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلاء نظام انصاف کے بنیادی ستون ہیں اور بار اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مکمل معاونت جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں