اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام غریب آدمی کی زندگی میں ایک روشنی کی کرن ہے ،اس پروگرام کے تحت وہاڑی کے تقرےباّ 9لاکھ افراد مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے،وطن عزیز میں پہلی بار حکومت نے ایک خالصتاً غریب نواز پالیسی بنائی ہے جس کا خواب میاں نواز شریف نے دیکھا اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے مریم نواز …
وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا وہاڑی میں پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام غریب آدمی کی زندگی میں ایک روشنی کی کرن ہے ،اس پروگرام کے تحت وہاڑی کے تقرےباّ 9لاکھ افراد مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے،وطن عزیز میں پہلی بار حکومت نے ایک خالصتاً غریب نواز پالیسی بنائی ہے جس کا خواب میاں نواز شریف نے دیکھا اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے مریم نواز شریف نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی اور یہی پروگرام غریبوں کے علاج کا وسیلہ بنا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے وہاڑی میں پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کی وجہ سے غریب بیمارکوکسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا۔ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کا بنیادی مقصد کم آمدنی والے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور ان کو مزید غربت کے اندھیروں میں جانے سے بچانا ہے جس کی وجہ علاج معالجہ پر اٹھنے والے بھاری اخراجات ہوتے ہیں۔








