وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ کا پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پی ایچ آر سی کا سروے بتا رہا ہے کہ ذیابیطس دنیا بھر میں بڑا عوامی خطرہ ہے۔ آج دنیا مےں 425 ملین لوگ ذےابےطس کے ساتھ رہتے ہیں، ذیابیطس کی پیش قدمی روکنے کے لیے ہم جو کچھ بھی کرسکے کریں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پی ایچ آر سی کا سروے بتا رہا ہے کہ ذیابیطس دنیا بھر میں بڑا عوامی خطرہ ہے۔ آج دنیا مےں 425 ملین لوگ ذےابےطس کے ساتھ رہتے ہیں، ذیابیطس کی پیش قدمی روکنے کے لیے ہم جو کچھ بھی کرسکے کریں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کے نیشنل ذیابیطس سروے 2016-17 کے تجزیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نیشنل ذیابیطس سروے کے نتائج ہمارے ملک میں بیماری کی خطرناک بوجہ دکھا رہے ہیں۔ ذیابیطس کے لوگوں کی تعداد مےں ڈرامائی طور پر 1994-98 سروے میں 8.7 فےصدسے 3 گنا اضافہ ہوا ہے جو 2016-17 سروے میں 26.3 فیصد ہے جس میں 27.4 ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ 30 فیصد نوجوان جو کہ 20 – 39 سال کے درمیان عمر کے ہیں۔ ان مےں ذیابیطس کا زےادہ ہونا بہت پریشان کن ہے۔ اسی طرح دیہی زندگی میں ذیابیطس کا اضافہ ایک اور تشویش ہے۔

مزید خبریں