وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت کا ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف ماہر تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر ثقافت نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی، ادبی اور فکری حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف ماہر تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر ثقافت نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی، ادبی اور فکری حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی زندگی علم و تحقیق، تدریس اور خدمت انسانیت کے لیے وقف کر کے ایک لازوال مثال قائم کی۔اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا نے قومی زبان کے فروغ فکری بالیدگی اور خواتین کی تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی علمی اور فکری میراث نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔وفاقی وزیر نے مرحومہ کے اہل خانہ، شاگردوں اور علمی برادری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔وزیر قومی ورثہ و ثقافت نے مزید کہا کہ وزارت ان کی علمی و فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے علمی کام کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔