وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں مختلف شخصیات کے انتقال پر اُن کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا

چنیوٹ۔ 15 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں مختلف شخصیات کے انتقال پر اُن کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فیصل شہزاد کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ محلہ معظم شاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ورثاء سے دلی …

چنیوٹ۔ 15 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں مختلف شخصیات کے انتقال پر اُن کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فیصل شہزاد کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ محلہ معظم شاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسی سلسلے میں وہ شہزادہ ممتاز (شدہ) ساہیوالیہ کی بہو کے انتقال پر بھی ان کی رہائش گاہ گئے اور اہلِ خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔بعد ازاں قیصر احمد شیخ حاجی منظور سہارن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے سہارن روڈ واقع رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے سعد منظور اور داماد باؤ فیاض سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔