اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیاں زاہد حامد نے کہاہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلیاں نے گزشتہ چار برسوں میں اہم سنگ میل عبورکئے ہیں۔یہ بات انہوں نے وزارت ماحولیاتی تبدیلیاں کے زیراہتمام اورماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے سول سوسائٹی کولیشن کے تعاون سے منعقدہ پری کاپ 23مشاورتی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چاربرسوں میں پیرس معاہدے کی توثیق،سرسبزپاکستان پروگرام،مشترکہ مفادات کونسل …
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیاں زاہد حامد کا مشاورتی ڈائیلاگ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیاں زاہد حامد نے کہاہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلیاں نے گزشتہ چار برسوں میں اہم سنگ میل عبورکئے ہیں۔یہ بات انہوں نے وزارت ماحولیاتی تبدیلیاں کے زیراہتمام اورماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے سول سوسائٹی کولیشن کے تعاون سے منعقدہ پری کاپ 23مشاورتی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چاربرسوں میں پیرس معاہدے کی توثیق،سرسبزپاکستان پروگرام،مشترکہ مفادات کونسل سے جنگلات کیلئے قومی پالیسی کی منطوری،ماحولیاتی تبدیلیاں ایکٹ، جزیرہ آستولیا کو پاکستان کاپہلا محفوظ سمندری علاقہ قراردینے، عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کیلئے سٹڈی سینٹر کا قیام اورقومی اسمبلی سے پائیدار ترقی کے اہداف کے بطورقو ی اہداف منظوری جیسے اہم سنگ میل عبورکئے گئے ہیں۔








