وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ محمدنوازشریف نے قانون اورانصاف کی بالادستی کیلئے عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا ہے۔ منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں اورعدالت میں پیشی کے ذریعے انہوں نے اداروں کو بھی پیغام دیاہے کہ وہ خود بھی اپنے …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ محمدنوازشریف نے قانون اورانصاف کی بالادستی کیلئے عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا ہے۔ منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں اورعدالت میں پیشی کے ذریعے انہوں نے اداروں کو بھی پیغام دیاہے کہ وہ خود بھی اپنے استحکام اورمضبوطی کا مظاہرہ کرے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ نوازشریف سب سے زیادہ مقبول رہنما ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں ملک کی سماجی اوراقتصادی حالت میں بہتری کیلئے متعدد منصوبوں کا آغازکیا جن میں سے کئی مکمل ہوچکے ہیں اورجن کے ثمرات عوام کو پہنچ رہے ہیں

Leave a Reply