اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی، اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ زبیر گیلانی نے سوموار کو یہاں برگن پٹرولیم کویت کے ایک وفد سے بی او آئی میں ملاقات کی. اس اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور، سید علی حیدر زیدی، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی، افتخار درانی نے بھی شرکت کی. وفاقی وزیر محمد اعظم خان نے وفد …
وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ زبیر گیلانی کی برگن پٹرولیم کویت کے وفد سے بی او آئی میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی، اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ زبیر گیلانی نے سوموار کو یہاں برگن پٹرولیم کویت کے ایک وفد سے بی او آئی میں ملاقات کی. اس اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور، سید علی حیدر زیدی، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی، افتخار درانی نے بھی شرکت کی. وفاقی وزیر محمد اعظم خان نے وفد کے ارکان کو یقین دلایاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے شاندار ہے خاص طورپر وزیر اعظم کے ویژن اور سرمایہ کاری بورڈ پر حکومت کی توجہ کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے موزوں ہے.انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین وقت ہے کیونکہ بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاروں کو بہت اچھے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں.








