وفاقی وزیر محمد بلیغ الرحمن کا وفاقی تعلیمی بورڈ میں بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت ان کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ان سے معاشرہ میں بہتری لائی جا سکے۔ وہ بدھ کو وفاقی تعلیمی بورڈ میں بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت ان کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ان سے معاشرہ میں بہتری لائی جا سکے۔ وہ بدھ کو وفاقی تعلیمی بورڈ میں بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی کردار اور ذہن سازی کی طرف توجہ دے رہے ہیں، بہتر امتحانی نظام رٹہ ازم کے خاتمہ اور تصوراتی تدریس کے فروغ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے اور ان میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر کام شروع کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت اور نصاب کی طرف بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک نیا نصاب مکمل ہو چکا ہے جبکہ چھٹی سے 12 ویں جماعت تک کے نئے نصاب کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply