اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے گرانقدر کردار ادا کیا۔منگل کو وزارت ریلوے سے جاری بیا ن کے مطابق انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک زیرک سیاستدان، محبِ وطن رہنما اور علم و قلم کے امین تھے۔ عرفان …
وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے گرانقدر کردار ادا کیا۔منگل کو وزارت ریلوے سے جاری بیا ن کے مطابق انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک زیرک سیاستدان، محبِ وطن رہنما اور علم و قلم کے امین تھے۔
عرفان صدیقی کی خدمات سیاست، صحافت اور تعلیم کے میدان میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم نے جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے گرانقدر کردار ادا کیا۔محمد حنیف عباسی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااورمرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔








