وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی کاوشوں بالخصوص مغربی روٹ کی شروعات کو سراہا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے گوادر ایئر پورٹ منصوبے کے تعمیراتی …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے منگل کو ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی کاوشوں بالخصوص مغربی روٹ کی شروعات کو سراہا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے گوادر ایئر پورٹ منصوبے کے تعمیراتی کام کے آغاز پر چینی حکومت کی تعریف کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، ممبر پرائیویٹ سیکٹر عاصم سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داﺅد اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت گوادر کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے حالیہ دورے میں 65 ارب روپے کی لاگت کا مغربی روٹ کے ژوب کچلاک سیکشن، 17 ارب روپے کی لاگت سے مکران ساحل کےلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے، 23 ارب روپے کی لاگت کے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ہسپتال اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں 300 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے توانائی کے منصوبے کی تکمیل گوادر کی ترقی میں مددگار ثابت ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے اور مستقبل میں بھی اسی رفتار کے ساتھ کام جاری رہے گا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ رشکئی میں جلد ہی سپیشل اکنامک زون کی بنیاد رکھی جائے گی جس کے ساتھ پاک۔چین صنعتی تعاون کا مرحلہ عملی شکل اختیار کر جائے گا، موجودہ حکومت پاک چین صنعتی تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کرنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ فریم ورک ایگریمنٹ کے ذریعے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے دونوں ملکوں کی کاروباری کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین بزنس فورم تشکیل دیا جائے جس میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں۔ ملاقات کے دوران رواں ماہ چین میں دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت اور دورے کا ایجنڈہ بھی زیر بحث آیا۔ فورم میں صنعتی تعاون، زراعت، سماجی و معاشی ترقی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروع دینے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان زراعت، ماہی گیری و لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا تاکہ ان شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply