اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار کی صدارت میں یو ایس ایڈ کے تحت جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس کا انعقاد جمعرات کو ہوا۔ اجلاس میں یو ایس ایڈ کے تحت جاری 65 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے جاری منصوبوں کی کل لاگت 4.3 ارب ڈالر ہے جن …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی صدارت میں یو ایس ایڈ کے تحت جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار کی صدارت میں یو ایس ایڈ کے تحت جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس کا انعقاد جمعرات کو ہوا۔ اجلاس میں یو ایس ایڈ کے تحت جاری 65 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے جاری منصوبوں کی کل لاگت 4.3 ارب ڈالر ہے جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کا دائرہ کار ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمینٹ پر محیط ہے۔ خسرو بختیار نے یو ایس ایڈ کی انسدادِ کورونا کیلئے 32 ملین ڈالر کی گرانٹ پر اظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ خسرو بختیار نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ اپنے پروگرام کو بینظیر انکم سپورٹ، توانائی ریفارمز تک توسیع دے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی رپورٹنگ کیلئے مکینزم تیار کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے متعلقہ اداروں کو تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے حکام نے کہا کہ یو ایس ایڈ پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھے گا۔








