وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی کے فواد احمد کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے رحیم یار خان سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست سے حالیہ ضمی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر فواد احمد کو مبارکباد دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کارکنان اور عوام کا پاکستان تحریک انصاف حکومت پر اعتماد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے رحیم یار خان سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست سے حالیہ ضمی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر فواد احمد کو مبارکباد دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کارکنان اور عوام کا پاکستان تحریک انصاف حکومت پر اعتماد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ ایک مقبول جماعت ہے جو وزیراعظم عمران خان کی باوثوق قیادت میں اپنے پورے اعتماد سے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور ملک کو خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کرے گی۔