وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس،اسلام آباد کی مساجد اور مدارس کے حل طلب معاملات پر غور،سفارشات تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی گئی اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کی …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس،اسلام آباد کی مساجد اور مدارس کے حل طلب معاملات پر غور،سفارشات تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی گئی
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد کی مساجد اور مدارس کے حل طلب معاملات پر غور کرکے سفارشات پیش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کونسل ہال میں اسلام آباد کی مساجد اور مدارس کے حل طلب معاملات پر غور کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین اور میئر سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ اور اسلام آباد کے علماءکی بڑی تعداد کے علاوہ وزارتِ مذہبی امور، سی ڈی اے اور محکمہ اوقاف کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں اتفاقِ رائے سے تمام مسالک کے علماءپر مشتمل ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔









