وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حج کا کوٹہ 2 لاکھ تک کیا جائے گا جن اداروں کے کوٹے ختم کئے گئے وہ فوری بحال کئے جائیں گے، پریس کلب کے ذریعے 10 صحافیوں کو ہر سال حج پر بھجوانے کا سلسلہ اس سال شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حج کا کوٹہ 2 لاکھ تک کیا جائے گا جن اداروں کے کوٹے ختم کئے گئے وہ فوری بحال کئے جائیں گے، پریس کلب کے ذریعے 10 صحافیوں کو ہر سال حج پر بھجوانے کا سلسلہ اس سال شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ پریس کلب پہنچنے پر صدر شکیل انجم، جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عابد عباسی، سیکرٹری فنانس اسحاق چوہدری، ممبر گورننگ باڈی رشید ملک، اظہار خان نیازی، ندیم چوہدری سمیت دیگر عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے استقبال کیا اور انہیں گلدستے بھی پیش کئے۔ وفاقی وزیر نے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی جمہوریت کے داعی ہیں، صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے جب بھی جمہوریت پر کڑا وقت آیا، صحافی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوئے۔

Leave a Reply