وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم کی سربراہی میں سعودی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پوری انسانیت کی خدمت ہے، مذہبی رواداری سے خوشگوار ماحول پیدا ہو گا اور اس سے خوشحالی اور ترقی کی منازل طے ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کویہاں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم کی سربراہی میں سعودی وفد سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پوری انسانیت کی خدمت ہے، مذہبی رواداری سے خوشگوار ماحول پیدا ہو گا اور اس سے خوشحالی اور ترقی کی منازل طے ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کویہاں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم کی سربراہی میں سعودی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعودی وفد نے ”مارڈریٹ ڈائیلاگ اینڈ کمیونٹی پیس“ کے عنوان سے پاکستان کی طرف سے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر وزیر مذہبی امور کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب آہنگی کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہا ہے، رابطہ عالم اسلامی کی اس سلسلہ میں کاوشیں بھی گرانقدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں امن اور رواداری قائم کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت کوششیں جاری ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی پوری انسانیت کی خدمت ہے، ان کوششوں کا مقصد معاشرہ سے انتہاءپسندانہ رویوں کا سدباب ہے۔

Leave a Reply