اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مہمانوں کی میزبانی ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے”اعتدال پسندی اور امن بارے مکالمہ“ …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مسلم ورلڈ لیگ کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مہمانوں کی میزبانی ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے”اعتدال پسندی اور امن بارے مکالمہ“ کے عنوان سے کامیاب کانفرنس کے انعقاد کی بھی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا بڑا مقصد تمام مذاہب کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم محمد نواز شریف تمام مذاہب اور قوموں کے مابین برداشت اور تحمل اور امن کا ماحول پیدا کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔








