اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت ہم کامیابی و کامرانی کی طرف گامزن ہیں اور ہمارے دشمنوں کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکر دینے کی سازش بھی ناکام ہو چکی ہے، اسلام آباد میں اقتصادی تعاون …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت ہم کامیابی و کامرانی کی طرف گامزن ہیں اور ہمارے دشمنوں کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکر دینے کی سازش بھی ناکام ہو چکی ہے، اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس بھی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان دنیا کا ایک اہم ملک ہے جسے خطے میں منفرد مقام حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”نشاندہی“ میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم میں اہم ممالک نے شرکت کی ہے جو یہ جانتے ہیں کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی یہ سازش ناکام بنا دی گئی ہے اور سی پیک کی وجہ سے پورے ریجن میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور خطے کے تمام ممالک نے اسے تسلیم بھی کیا ہے۔








