وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی ملاقات ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے بدھ کو یہاں وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ملاقات …

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی ملاقات ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے بدھ کو یہاں وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر سے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل انور سیف اللہ خان نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انور سیٹ اللہ خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وزارت مذہبی امور کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی کو سراہا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا۔ وہ کچھ دیر وفاقی وزیر کے ہمراہ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply