مکہ مکرمہ ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعرات کو جنوبی ایشیاءموسسہ کے چیئرمین ڈاکٹر رافیعت سے ملاقات کی جس میں حج انتظامات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے چیئرمین موسسہ کو حج کے لئے بہترین اقدامات کی ہدایت کی اور ان سے گزشتہ حج کے موقع پر کولنگ کا نظام بہتر نہ ہونے …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی جنوبی ایشیاءموسسہ کے چیئرمین ڈاکٹر رافیعت سے ملاقات، حج انتظامات کے حوالے سے امورپر تبادلہ خیال

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعرات کو جنوبی ایشیاءموسسہ کے چیئرمین ڈاکٹر رافیعت سے ملاقات کی جس میں حج انتظامات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے چیئرمین موسسہ کو حج کے لئے بہترین اقدامات کی ہدایت کی اور ان سے گزشتہ حج کے موقع پر کولنگ کا نظام بہتر نہ ہونے کی شکایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام حجاج کو ٹرین کی ٹکٹوں کی فراہمی بروقت کی جائے۔ تمام پاکستانیوں کو ان کے مکتب کے قریب جگہ فراہم کی جائے اور پاکستان کے تمام مکاتب کو جمرات کے قریب خیمے فراہم کئے جائیں۔ چیئرمین موسسہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو یقین دلایا کہ رواں سال منیٰ میں خیموں میں کولنگ، بسوں کے اوقات، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی منیٰ میں نگرانی اور حج ای سسٹم کے نظام بہتر انداز میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت حجاج کی خدمت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔







