اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) علماءاور مشائخ نے ملک میںفرقہ واریت کو ہوا دینے اور نفرت کی آگ بھڑکانے کے حوالے سے دشمن کی ہر قسم کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے فی الفور نظام شریعت نافذ کیا جائے، مخلتف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی لانے کے لئے حکومتی اقدامات …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں علماءو مشائخ کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) علماءاور مشائخ نے ملک میںفرقہ واریت کو ہوا دینے اور نفرت کی آگ بھڑکانے کے حوالے سے دشمن کی ہر قسم کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے فی الفور نظام شریعت نافذ کیا جائے، مخلتف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی لانے کے لئے حکومتی اقدامات میں غیر جانبداری نظر آنی چاہیے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دی گئی سزا پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ پیر کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاکہ علماءو مشائخ کانفرنس میں پارا چنار کے سانحے اور اس کے مضمرات پر غور کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ اجلاس کے شرکاءکی متفقہ رائے تھی کہ یہاں پر فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں اور ہم وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد کے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے سنہری اصولوں اور قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں بین المسالک ہم آہنگی کے ساتھ نفاذ شریعت چاہتے ہیں جس سے تفرقہ بازی، انتشار، نفرت و دشمنی کو ہوا دینے کی نفی ہو گی اور الفت و محبت ، اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ قائم کرنے اور اسے فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ یہ سانحہ بیرونی سازش کا نتیجہ ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن اور ترقی ہو ۔ وزیر مذہبی امور نے مشترکہ اعلامیے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ علماءو مشائخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم باہمی اتفاق سے تمام معاملات کو حل کریں گے ۔








