باکو۔ 21 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اجتماعیت اسلام کے بنیادی اصول ہیں، ہم ایک امت ہیں، ہمارا معبود، کتاب، پیغمبر، مذہب اور قبلہ ایک ہے، آپس کے اختلافات، تقسیم اور جھگڑوں نے مسلم امہ کو کمزور کر دیا ہے۔ یہاں جمعرات کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سردار محمد یوسف نے آذربائیجان …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا باکو میں عالمی کانفرنس برائے اسلامی یکجہتی سے خطاب

مزید خبریں
باکو۔ 21 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اجتماعیت اسلام کے بنیادی اصول ہیں، ہم ایک امت ہیں، ہمارا معبود، کتاب، پیغمبر، مذہب اور قبلہ ایک ہے، آپس کے اختلافات، تقسیم اور جھگڑوں نے مسلم امہ کو کمزور کر دیا ہے۔ یہاں جمعرات کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سردار محمد یوسف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ عالمی کانفرنس برائے اسلامی یکجہتی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017ءکو اسلامی یکجہتی کا سال قرار دینے پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اجتماعیت اسلام کے بنیادی اصول ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہمیں امت مسلمہ کی بنیاد یعنی یکجہتی پر بات کرنا پڑ رہی ہے، مسلم امہ کے جائز حقوق کیلئے ہمیں یکجہتی کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمیں مختلف اسلامی گروہوں، قبائل اور قوموں میں تقسیم کر دیا ہے، ہمیں اسلامی ممالک کی نمائندہ جماعت ”او آئی سی“ کو مضبوط تر بنانا ہو گا۔








