وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ میڈیا کوجتنی آزادی اس دور میں ملی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ' پاکستان کا دنیا کے سامنے سافٹ امیج اجاگر کرنا میڈیا کی اولین ذمہ داری ہے اور پاکستانی میڈیا یہ کام بخوبی سرانجام بھی دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ جرنلسٹ …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ میڈیا کوجتنی آزادی اس دور میں ملی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ‘ پاکستان کا دنیا کے سامنے سافٹ امیج اجاگر کرنا میڈیا کی اولین ذمہ داری ہے اور پاکستانی میڈیا یہ کام بخوبی سرانجام بھی دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت صدر تیمور اقبال جدون کر رہے تھے، وفد میں سیکرٹری لقمان شاہ’ فیصل عباسی’ رشید خان’ سیف اللہ ربانی’ راجہ خیام’ سردار نوید’ قا ضی حشام’ حافظ نثار ‘ محمد شفیق’ یاسر الیاس ‘ چنگیرز جدون ‘ اسد تنولی کے علاوہ دیگربھی شامل تھے’ ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔