وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کی سعودی عرب کی جانب سے کوئی قدغن نہیں ہے‘ یہ حکومت پاکستان کی صوابدید ہے‘ رواں سال 67 فیصد حج کوٹہ سرکاری جبکہ 33 فیصد نجی شعبے کو دیا گیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کی سعودی عرب کی جانب سے کوئی قدغن نہیں ہے‘ یہ حکومت پاکستان کی صوابدید ہے‘ رواں سال 67 فیصد حج کوٹہ سرکاری جبکہ 33 فیصد نجی شعبے کو دیا گیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حج 2018ءکی قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے کی گئی۔ قرعہ اندازی صاف شفاف طریقے سے نیب‘ آئی بی کے نمائندوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔ کوئی حج کوٹہ نہیں ہے۔

مزید خبریں