اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور قومی علماءو مشائخ کونسل کی حیثیت کے لئے قانونی و آئینی امور پر کام کررہی ہے ‘قومی علماءو مشائخ کونسل کا دائرہ کارصوبائی ‘اضلاع اور تحصیل سطح تک بڑھایا جائے گا ‘کونسل میں پانچوںوفاق المدارس ‘مرکزی علماءو مشائخ کونسل کی مشاورت سے …
وفاقی وزیر مذہبی امور و سردار محمد یوسف کا علماءمشائخ کونسل کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور قومی علماءو مشائخ کونسل کی حیثیت کے لئے قانونی و آئینی امور پر کام کررہی ہے ‘قومی علماءو مشائخ کونسل کا دائرہ کارصوبائی ‘اضلاع اور تحصیل سطح تک بڑھایا جائے گا ‘کونسل میں پانچوںوفاق المدارس ‘مرکزی علماءو مشائخ کونسل کی مشاورت سے نمائندگی دی جائے گی ‘پارلیمنٹ نے پہلی سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ کے ساتھ اور 12ویں کلاس تک بمعہ ترجمہ قرآن پاک لازمی قرار دینے کے قانون کی منظوری دیدی ہے ‘مدارس کو اپنے رتبے پر لانے کے لئے وفاق المدارس کے پانچ بورڈوں اور علماءو مشائخ سے مشاورت کاعمل جاری ہے ۔وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام علماءمشائخ کونسل کے اجلاس بعنوان بین المذاہب ہم آہنگی و روادری کا فروغ میں شرکاءسے خطاب کر رہے تھے ۔








