وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی حج انتظامات 2019ءبارے جدہ میں سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کے دوران حج انتظامات 2019ءکے حوالہ سے جدہ میں سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن ظاہر بنتن سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر نور الحق قادری …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کے دوران حج انتظامات 2019ءکے حوالہ سے جدہ میں سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن ظاہر بنتن سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان کو نہایت پذیرائی ملی، خادم الحرمین شریفین نے ہمیشہ حجاج کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے حج 2019ءکے انتظامات تسلی بخش ہیں۔ پاکستان کو مزید حج کوٹہ کی فراہمی کو جلد عملی شکل دی جائے، اسلام آباد کی طرح دیگر شہروں سے بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔

Leave a Reply