اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں عمرہ زائرین اور عازمین حج کو ”کرونا وائرس“ سے محفوظ رکھنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ عازمین حج اور عمرہ زائرین کو کرونا وائرس سے بچانے کےلئے …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی سفیر کی ملاقات، عمرہ زائرین اور عازمین حج کو ”کرونا وائرس“ سے محفوظ رکھنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں عمرہ زائرین اور عازمین حج کو ”کرونا وائرس“ سے محفوظ رکھنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ عازمین حج اور عمرہ زائرین کو کرونا وائرس سے بچانے کےلئے دونوں ممالک مل کر اقدامات اٹھائیں گے ، دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتیں اور ادارے مل کر لائحہ عمل طے کریں گی۔ آئندہ ہفتہ چاروں وزارتوں کے نمائندے سعودی سفارتخانہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عمرہ زائرین اور عازمین حج کو وائرس سے بچاو¿ پر جامع میڈیا آگاہی دی جائے گی۔








