وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ڈاکٹروں نرسوں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ڈاکٹروں نرسوں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بھی ان کے لیے دعا کرے۔پیر کو ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اصل ہیروز تو وہ ڈاکٹر ،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف اور سکیورٹی اہلکار ہیں …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ڈاکٹروں نرسوں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بھی ان کے لیے دعا کرے۔پیر کو ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اصل ہیروز تو وہ ڈاکٹر ،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف اور سکیورٹی اہلکار ہیں جو انتہائی مخدوش صورتحال میں کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ہیں واقعی یہ لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں پوری قوم سے اپیل کی کہ اپنے ان ہیروز کے لئے حصوصی طور پر دعائیں کریں کہ اللہ انہیں اس مقصد میں کامیابی عطا کرے۔