اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ہمارے جانیں بھی حاضر ہے، حضور رحمت عالم پوری دُنیا کیلئے رحمت بن کر آئے، حضور کی تعلیمات ہمارے لئے مشغل راہ ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ ڈاک اسماعیل خیل کے زیر اہتمام سالانہ رحمت اللعالمین …
وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری کا سالانہ رحمت اللعالمین کانفرنس خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ہمارے جانیں بھی حاضر ہے، حضور رحمت عالم پوری دُنیا کیلئے رحمت بن کر آئے، حضور کی تعلیمات ہمارے لئے مشغل راہ ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ ڈاک اسماعیل خیل کے زیر اہتمام سالانہ رحمت اللعالمین کانفرنس کے اختتامی نشست میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ممتا ز روحانی شخصیت حضرت پیر شمس الامین پیر آف مانکی شریف نے کی۔جبکہ تقریب میں سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجنئیر اقبال ظفر جھگڑا، سابق وفاقی وزیرمحمد اعجاز الحق،حضرت پیر حافظ عبدالمالک قادری ، حضرت پیر رحمت کریم قادری چشتی، حضرت شیخ القرآن مولانا فضل سبحان قادری ، اراکین اسمبلی، معززین علاقہ، سینکڑوں علمائے کرام ومشائخ عظام اور ہزاروں عقید ت مندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ حضور ہم سب کے نبی ہیں اور پوری دُنیا کے مسلمانوں کیلئے یکساں طور پر عقیدت اور محبت کے مرکز ہیں ہر کوئی آپ کے ناموس کا رکھوالا ہے۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ ہم ناموس رسالت اور ختم نبوت کے محافظ ہیں۔ ہمارے لئے سب سے پہلے اسلام اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہے اُسکے بعد دُنیاوی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنائےں ریاست مدینہ کے طرز پر پاکستان کو ایک ایسی مثالی ریاست بنائی جائے جو پوری دُنیا کے سامنے ایک مثال ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بے شک ہمارے حکومت پر مثبت تنقید کرے جس کا ہم خیرمقدم کرینگے اور ہر جمہوری حکومت کیلئے مثبت تنقید ضروری ہوتی ہے تاکہ حکومت اپنی اصلاح کرسکے۔ تقریب کے اختتام پر پیر آف مانکی شریف پیر شمس الامین قادری نے ملک کی استحکام اور سلامتی کیلئے اجتماعی دُعا کرائی۔








