اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، ادبی تاریخ و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے نئے میوزک چینل دھنک 94 کا افتتاح کیا جو کہ ابھرتے ہوئے گلوکاروں، فنکاروں اور کمپیئرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے جمعہ کو ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل، وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ افسران اور ریڈیو پاکستان کے …
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی ریڈیو پاکستان کے نئے میوزک چینل دھنک 94 کے سٹوڈیو میں سامعین سے براہ راست گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، ادبی تاریخ و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے نئے میوزک چینل دھنک 94 کا افتتاح کیا جو کہ ابھرتے ہوئے گلوکاروں، فنکاروں اور کمپیئرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے جمعہ کو ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل، وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ افسران اور ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹرز کے ہمراہ نئے چینل کے سٹوڈیو کی نقاب کشائی کی۔ ریڈیو پاکستان کے مذکورہ چینل نے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے بیک وقت نشریات کا آغاز کیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چینل کے سٹوڈیو میں براہ راست سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ موسیقی سے لگاﺅ رکھتے ہیں، ریڈیو پاکستان وہ روایت زندہ کر رہا ہے جس سے لوگوں کو موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، جن قوموں میں برداشت ہو وہی قومیں ترقی کرتی ہیں، ملک کو گذشتہ 35 سال سے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے،جس معاشرے میں فنکار کی آواز خاموش کردی جائے وہ معاشرہ کبھی پنپ نہیں سکتا‘ موجودہ حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران کامیابی سے دہشت گردی اور انتہاءپسندی پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران کامیابی سے دہشت گردی اور انتہاءپسندی پر قابو پایا ہے۔








